شہرِ اعتکاف 2025ء: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خواتین کی اعتکاف گاہ میں "آدابِ زندگی" کے موضوع جاری لیکچر سیریز کا تیسرا خطاب

Dr Hussain Qadri Address Women itikaf Day 4 Itikaf City 2025

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آج نمازِ عصر کے شہرِ اعتکاف 2025ء کے چوتھے روز خواتین کی اعتکاف گاہ میں "آدابِ زندگی" کے موضوع جاری لیکچر سیریز کا تیسرا خطاب کیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شہرِ اعتکاف 2025ء میں "والدین کی ذمہ داریاں اور اولاد کے حقوق، اولاد کی ذمہ داریاں اور والدین کے حقوق" کے موضوع پر بصیرت افروز اور مدلل خطاب کیا۔ انہوں نے والدین کی عظمت ان کے حقوق اور اولاد کی ذمہ داریوں کو قرآن و حدیث کی روشنی میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنی اولاد کی تربیت کے لیے اپنی زندگیاں قربان کر دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے انہیں جو بلند مقام عطا فرمایا ہے، وہ کسی اور کے لیے نہیں۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے والدین کے احترام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے والدین کی خدمت کو اپنی عبادت کے بعد سب سے زیادہ اہم قرار دیا ہے۔ انہوں نے قرآنِ مجید کی آیات اور احادیثِ مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کامیابی کی کنجی ہے۔

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:

’’اور آپ کے رب نے حکم فرما دیا ہے کہ تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت مت کرو اور والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کیا کرو، اگر تمہارے سامنے دونوں میں سے کوئی ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں “اُف” بھی نہ کہنا اور انہیں جھڑکنا بھی نہیں اور ان دونوں کے ساتھ بڑے ادب سے بات کیا کرو۔‘‘ (سورۃ الاسراء، 17:23)

انہوں نے والدین کی تکالیف اور ان کی بے لوث محبت کا ذکر کرتے ہوئے سورۃ لقمان کی آیت کا حوالہ دیا:

’’ہم نے انسان کو اس کے والدین کے بارے میں (نیکی کا) تاکیدی حکم فرمایا، جسے اس کی ماں تکلیف پر تکلیف کی حالت میں (اپنے پیٹ میں) برداشت کرتی رہی...‘‘ (سورۃ لقمان، 31:14)

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص اپنی والدہ کی خدمت کرتا ہے مگر والد کے حقوق میں کوتاہی برتتا ہے تو اس کے رزق اور زندگی میں بے برکتی آ جاتی ہے۔ اسی حوالے سے انہوں نے حضور نبی اکرم ﷺ کی ایک حدیث مبارکہ بھی بیان کی:
’’جو شخص چاہتا ہے کہ اس کی عمر دراز ہو اور رزق میں وسعت ہو وہ والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرے اور ان کی خوشنودی حاصل کرے۔‘‘

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے والدین کی نافرمانی کے سنگین نتائج پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر آج ہم اپنے والدین کے حقوق ادا نہیں کریں گے تو کل ہماری اولاد بھی ہمارے ساتھ یہی رویہ اختیار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی رضا میں ہی اللہ کی رضا ہے اور جو شخص اپنے والدین کو راضی رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی نسلوں میں صالحیت اور برکت عطا فرماتا ہے۔

آخر میں انہوں نے حاضرین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی کا راز والدین کی خدمت میں پنہاں ہے۔ انہوں نے تمام سامعین کو تلقین کی کہ وہ اپنے والدین کی عزت و تکریم کو ہر حال میں مقدم رکھیں اور ان کی دعاؤں کے مستحق بننے کی کوشش کریں۔

تبصرہ